دہلی

شرمیلا کی دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات

وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے دہلی میں کانگریس کی سابق صدرسونیاگاندھی اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے دہلی میں کانگریس کی سابق صدرسونیاگاندھی اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
بھوک ہڑتال کیلئے شرمیلا کو ہائی کورٹ کی مشروط اجازت

ذرائع کے مطابق اپنے شوہر انل کمار کے ساتھ سونیاگاندھی سے ہوئی اس ملاقات میں شرمیلا نے پارٹی کے کانگریس میں انضمام اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔

سمجھاجاتا ہے کہ وائی ایس آرتلنگانہ کے کانگریس میں انضمام کی بات چیت آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ شرمیلا نے قومی دارالحکومت میں کانگریس کے سینئر لیڈروں سے بھی بات چیت کی تھی۔

بتایاجاتا ہے کہ کانگریس نے شرمیلا سے واضح کیا کہ اگر وہ اپنی پارٹی کانگریس میں ضم کرتی ہیں تو انہیں نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ملک میں پارٹی کی ضرورت کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے نائب وزیراعلی شیوکمار نے کئی مرتبہ شرمیلاسے ملاقات کرتے ہوئے وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے کانگریس میں انضمام کیلئے ان کو راغب کیا تھا۔سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ ا س ملاقات کے دوران تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

تلنگانہ کے عوام کو فائدہ پہنچانے کی سمت وہ مسلسل کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

a3w
a3w