جرائم و حادثات
سنگاریڈی کے ہارڈ ویر شاپ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
کشٹاریڈی پیٹ میں واقع اس دکان میں کل شب آگ کے شعلے دیکھ کر مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پرقابوپایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں ایک ہارڈ ویر شاپ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔کشٹاریڈی پیٹ میں واقع اس دکان میں کل شب آگ کے شعلے دیکھ کر مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پرقابوپایا۔
ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر ایک پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے پٹاخے جلائے جانے کے نتیجہ میں ایک پٹاخہ دکان میں جاکر جس کے نتیجہ میں یہ آگ لگی۔