دیگر ممالک

وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے قائم مقام صدر مقرر

صبح کی خفیہ پرواز اور وکرما سنگھے کو قائم مقام صدر مقرر کرنے کے ان کے غیر متوقع فیصلے سے ناراض، سیکڑوں حکومت مخالف مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کا سامنا کرنے کے بعد مرکزی کولمبو میں وزیر اعظم کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

کولمبو: وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو چہارشنبہ کو سری لنکا کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل آج صبح سابق صدر گوٹابایا راجا پکشے ایک فوجی طیارے میں مالدیپ پہنچے۔ جس کی وجہ سے دونوں ملکوں میں نئے سرے سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

مسٹر راجاپکشے کی مالدیپ کے لیے، صبح کی خفیہ پرواز اور مسٹر وکرما سنگھے کو قائم مقام صدر مقرر کرنے کے ان کے غیر متوقع فیصلے سے ناراض، سیکڑوں حکومت مخالف مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کا سامنا کرنے کے بعد مرکزی کولمبو میں وزیر اعظم کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے بار بار آنسو گیس کے گولے داغے جانے کے بعد بھی مظاہرین نعرے لگاتے رہے اور سیکورٹی فورسز بھیڑ کو منتشر کرنے میں ناکام رہی۔ اس سے قبل، 9 جولائی کو کولمبو میں اسی طرح کا نظارہ دیکھا گیا تھا جب حکومت مخالف مظاہرین نے راشٹرپتی بھون، قریبی صدر سیکریٹریٹ اور وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹیمپل ٹریز پر قبضہ کر لیا تھا۔

مسٹر وکرما سنگھے نے ملک گیر نشریات میں اعلان کیا کہ انہوں نے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، مسلح افواج کے تین ونگ کمانڈروں اور پولیس چیف پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو سیاستدانوں کی مداخلت کے بغیر کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

مسٹر راجا پکشےنے آج صبح ملک چھوڑ دیا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ملک چھوڑ کر فوجی طیارے کے ذریعے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔ بعد میں آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ دن میں سنگاپور کے لیے روانہ ہوں گے۔

a3w
a3w