شمال مشرق

اروند کجریوال کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ:ممتا بنرجی

اپنے ایکس ہینڈل پر ممتابنرجی نے پوسٹ کیاکہ میں لوگوں کے ذریعہ منتخب کردہ دہلی کے موجودہ منتخب وزیر اعلی اروند کجریوال کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کی رات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی کے اپنے ہم منصب اروند کجری وال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس کو جمہوریت پر واضح حملہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
بھارت سیواشرم کے سادھو کارتک مہاراج نے ممتا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا

اپنے ایکس ہینڈل پر ممتابنرجی نے پوسٹ کیاکہ میں لوگوں کے ذریعہ منتخب کردہ دہلی کے موجودہ منتخب وزیر اعلی اروند کجریوال کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ میں اپنی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کو بڑھانے کے لیے ذاتی طور پر سنیتا کیجریوال سے اظہار یکجہتی کرتی ہوں۔

یہ اشتعال انگیز ہے کہ اپوزیشن کے منتخب وزرائے اعلیٰ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ سی بی آئی/ای ڈی تحقیقات کے تحت ملزمین کو اپنی بدعنوانی کو معافی کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہے، خاص طور پر بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو کھلی چھوٹ ہے۔یہ جمہوریت پر کھلا حملہ ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ آج انڈیا اتحاد الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا تاکہ اپوزیشن لیڈروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور گرفتاریوں پر اپنے سخت اعتراضات کا اظہار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وفد میں ترنمول کانگریس کی جانب سے ندیم الحق اور ڈیریک اوبرائن شامل ہوں گے ۔

ممتا بنرجی کے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر اروند کیجریوال کے ساتھ بہت خوشگوار تعلقات ہیں۔ اس سے پہلے جب اپوزیشن اتحاد انڈیا نے شکل اختیار کی تو عام آدمی پارٹی میں اس میں شامل کرانے کی ترنمول کانگریس نے ہی پہل کی ۔

 اروند کیجریوال پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کلکتہ پہنچے اور انڈیا بلاک کی میٹنگ سے پہلے ترنمول کانگریس کے سربراہ سے ملاقات کی۔ دسمبر میں بھی، ممتا نے دہلی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ سے پہلے کیجریوال سے ملاقات کی تھی۔ جہاں دونوں رہنماؤں نے ہندوستان کے چہرے کے طور پر ملکارجن کھرگے کا نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل بھی جب اروند کیجریوال کو مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے طلب کیا تھا، ممتا بنرجی نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو اپوزیشن پر بی جے پی کا سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔

حال ہی میں پیشانی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹی ایم سی لیڈر فی الحال اپنی رہائش گاہ پر ایک ہفتہ آرام کر رہی ہیں اس کی وجہ سے کجریوال کی گرفتاری پر ان کا ردعمل صرف ایکس پر ایک پوسٹ تک محدود ہے۔عام آدمی پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ کے ممبران نے آج جمعہ کو احتجاج کیا ہے۔

a3w
a3w