دہلی

کھرگے کی صدارت میں پارٹی کے سرکردہ قائدین کی میٹنگ

کھڑگے کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی اس میٹنگ میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارجز اور پارٹی کے ریاستی صدور اور دیگر اہم لیڈروں نے شرکت کی۔‘‘

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں آج یہاں پارٹی کے جنرل سکریٹریوں، ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدور کی میٹنگ ہوئی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش مختلف چیلنجوں جیسے بے روزگاری اور مہنگائی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
نواب احمد عالم خان کی صدارت میں میسکونئے عزائم کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
ریلائنس فاؤنڈیشن کا سی ایم ریلیف فنڈ میں 20کروڑ کا عطیہ

ذرائع نے بتایا مسٹر کھڑگے کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی اس میٹنگ میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارجز اور پارٹی کے ریاستی صدور اور دیگر اہم لیڈروں نے شرکت کی۔‘‘