شمال مشرق
سابق گورنرتلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن کے والد چل بسے
اننتن بھارتیہ نیشنل کانگریس کے ایک سرگرم رہنما تھے۔ وہ 1977 میں ناگرکوئل حلقہ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے اور پانچ بار اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

حیدرآباد: سابق گورنرتلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن کے والد کے اننتن چل بسے۔اننتن آج صبح چنئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل بسے۔ وہ 93 برس کے تھے اور ضعیف العمری سے متعلق بیماریوں اور صحت میں گراوٹ کا شکار تھے۔
اننتن بھارتیہ نیشنل کانگریس کے ایک سرگرم رہنما تھے۔ وہ 1977 میں ناگرکوئل حلقہ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے اور پانچ بار اسمبلی کے رکن بھی رہے۔
ایک معروف تمل مصنف اور شعلہ بیان مقرر کی حیثیت سے انہیں ادبی اور سیاسی حلقوں میں وسیع شہرت حاصل تھی۔ ان کی پیدائش 1933 میں ضلع کنیا کماری کے کماری منگلم علاقہ میں ہوئی تھی۔ سیاسی حلقوں کے رہنماؤں نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔