تلنگانہ
ٹرینڈنگ

تلنگانہ میں مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا  (ویڈیو وائرل)

نوجوان کو درخت سے باندھ کر اورپھربعد ازاں سڑک پر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی تاہم ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ کردیااور پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے کاغذنگرمنڈل میں ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا جس میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔اس نوجوان کی شناخت مرتھنڈی گاوں سے تعلق رکھنے والے عابد حسین کے طورپر کی گئی ہے جو ایسگاوں موضع میں ایک غیرمسلم لڑکی کے ساتھ گھومتا ہوا پایاگیا۔

متعلقہ خبریں
معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ

پکڑے جانے کے بعد نوجوان کو درخت سے باندھ کر اورپھربعد ازاں سڑک پر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی تاہم ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ کردیااور پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد اس نوجوان کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔اس زخمی نوجوان کو علاج کیلئے منچریال کے اسپتال کردیاگیا۔اس واقعہ کے ویڈیوزسوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔ لڑکی کا تعلق ایسگاوں موضع سے ہے۔