کھیل

گرباز نے آدھی رات کو غریبوں میں پیسے تقسیم کئے

گرباز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ رات گئے فٹ پاتھ کے قریب غریبوں کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ دیوالی سے پہلے افغانستان کی ٹیم نے اپنا آخری میچ احمد آباد میں کھیلا تھا۔

بنگلورو: آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان ٹیم افغانستان کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے اس ورلڈکپ میں ایسی کارکردگی دکھائی جس کی دنیا کو توقع نہیں تھی۔

اس ورلڈکپ میں افغان کھلاڑیوں نے عالمی چمپئن ٹیموں کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا۔ دیوالی سے قبل احمد آباد میں کھیلے گئے اپنے آخری لیگ میچ میں افغانستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

اس میچ میں شکست کے باوجود افغانستان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے شائقین کے دل جیت لیے۔ ہندوستان چھوڑنے سے پہلے گرباز نے ایسا کام کر دیا جس کے بعد لوگوں کی نظروں میں ان کی عزت بڑھ گئی۔

گرباز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ رات گئے فٹ پاتھ کے قریب غریبوں کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ دیوالی سے پہلے افغانستان کی ٹیم نے اپنا آخری میچ احمد آباد میں کھیلا تھا۔

اس میچ کے بعد افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز کچھ غریبوں کی مدد کی۔ کسی کو بتائے بغیر انہوں نے صبح تقریباً 3 بجے کئی لوگوں کو 500 روپے دیے اور ان کے گھروں کو روشن کردیا۔

اس دوران لوگ سو رہے تھے اور گرباز چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ انہیں پیسے کس نے دیے ہیں۔ اس دوران ایک صارف نے ان کی ویڈیو ریکارڈ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ گرباز نے 9 میچوں میں 31 کی اوسط اور 98 کے اسٹرائیک ریٹ سے 280 رنز بنائے۔ انہوں نے انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف ٹیم کی فتوحات میں نصف سنچریاں بنائیں لیکن اس کے بعد ان کی فارم میں کمی آئی۔

اوپنر گرباز نے اپنے آخری 4 میچوں میں صرف 56 رنز بنائے۔ یوں تو ورلڈ کپ 2023 سے افغانستان کی ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان نے ونڈے ورلڈکپ میں چار میچ جیتے اور سیمی فائنل تک رسائی کی دعویدار بھی تھی۔

a3w
a3w