بھارت

کووڈ۔19، کی نئی شکل FLiRT امریکہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے، مدافعتی نظام بے اثر

ڈاکٹر راجیو گپتا نے کہا کہ اس ویرئینٹ کے باعث ان ممالک میں دواخانوں میں شریک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘ تاہم یہ نسبتاً چھوٹی لہر ہے۔ مجموعی طور پر اموات میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

نئی دہلی: کوویڈ19 کی نئی شکل‘ FLiRT جو امریکہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے‘ مدافعتی نظام سے بچ نکلنے کی اہل ہے۔ یہ اومیکران JN1  سے تعلق رکھتی ہے اور برطانیہ‘ امریکہ‘ نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ڈائرکٹرانٹرنل میڈیسن سی کے برلاہاسپٹل دہلی راجیوگپتا نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
فوج میں خدمات نہ کرنے مرگی میں مبتلا ہونے کے جھوٹے سرٹیفکیٹس

 انہوں نے کہا کہ اس ویرئینٹ کے باعث ان ممالک میں دواخانوں میں شریک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘ تاہم یہ نسبتاً چھوٹی لہر ہے۔ مجموعی طور پر اموات میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ورلڈہیلت آرگنائزیشن(ڈبلیوایچ او) نے اس پر گہری نظررکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

سرگنگارام ہاسپٹل میں پیڈیاٹرک انٹروینسیویسٹ دھیرین گپتا کے بموجب کوویڈ19کی نئی شکلیں آتی رہیں گی۔ نئی شکل میں علامات اومیکران کی دیگر اشکال جیسی ہی ہیں یعنی گلے میں خراش‘ کھانسی‘ تھکن‘ ناک سے پانی بہنا‘سردرد‘ بخار‘ منہ کا مزہ بدل جانا وغیرہ۔