حیدرآباد

تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار 24مارچ کوجامع مسجد عالیہ، گن فاؤنڈری میں صبح 9تا 1:30بجے د وپہر عازمین حج کاپانچواں تربیتی اجتماع مقرر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار 24مارچ کوجامع مسجد عالیہ، گن فاؤنڈری میں صبح 9تا 1:30بجے د وپہر عازمین حج کاپانچواں تربیتی اجتماع مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
سبسیڈی لون کی تمام درخواستوں کی منظوری کا مطالبہ
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
مینار گارڈن عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع

اس تربیتی اجتماع میں علمائے کرام عازمین حج کو مناسک حج اور ایام حج کے علاوہ احرام باندھنے کے طریقے سیکھائے جائینگے۔ زیارت و آداب مدینہ منورہ پرمفصل روشنی ڈالی جائیگی۔ (خواتین کے لئے پردہ کا علحدہ نظم رہے گا)۔

جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکیٹوآفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو ہرگز نہ لائیں اور نوٹ بک اور پن ضرور ساتھ لائیں تاکہ اہم نکات کو نوٹ کرسکے۔

جناب عبدالقادر محی الدین (پان منڈی والے) کنوینر اجتماع (فون 9848135516)نے عازمین حج سے بہ پابندئی وقت شرکت کی گزارش کی ہے۔

تربیتی اجتماعات و حج سے متعلق مزیداہم تفصیلات کیلئے تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے لئے تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہوجائیں تاکہ حج کے متعلق اطلاعات جلد سے جلد حاصل ہو۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23298793پر اوقات دفتر میں ربط پیدا کریں۔

a3w
a3w