سلسہ قادریہ، چشتیہ، کمالیہ کا ایک روزہ اصلاحی وتربیتی اجتماع
حیدرآباد میں سلسہ قادریہ، چشتیہ، کمالیہ کی جانب سے ایک روزہ اصلاحی وتربیتی اجتماع 20 اگسٹ 2023 بروز اتوار صبح 9 بجے تا عشاء الفا فنکشن ہال سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں سلسہ قادریہ، چشتیہ، کمالیہ کی جانب سے ایک روزہ اصلاحی وتربیتی اجتماع 20 اگسٹ 2023 بروز اتوار صبح 9 بجے تا عشاء الفا فنکشن ہال سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔
حیدرآباد کے نامور علماء کرام اور سلسہ قادریہ، چشتیہ، کمالیہ سے وابستہ احباب کی جانب سے اس ماہ کی 20 تاریخ کو ٹولی چوکی کے الفا فنکشن ہال میں ایک روزہ اصلاحی و تربیتی اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اس اجتماع کی سرپرستی عارف باللہ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم العالیہ فرمائیں گے اورحضرت مفتی نوال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم، حضرت مولانا ظلال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم، حضرت مولانا فضل الرحمن محمود صاحب دامت برکاتہم و دیگرسلسلہ سے وابستہ علماء کرام وعظ فرمائیں گے۔
اس ایک روزہ اصلاحی و تربیتی اجتماع میں خواتین کے لئے پردہ کے نظم بھی رہے گا۔
سلسہ قادریہ، چشتیہ، کمالیہ سے وابستہ علماء و احباب نے عامۃ المسلمین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔