مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کردیا جس میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کردیا جس میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
غزہ: رفح کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی (ویڈیو)
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خیموں میں مقیم 18 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اکثر ہلاکتیں بمباری کے بعد خیموں میں آگ لگنے اور زندہ جل جانے کے باعث ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جب کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک حزب اللہ فائٹر مارا گیا۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

a3w
a3w