حیدرآباد
کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر بال بال بچ گیا
اسی دوران وہ ٹرین کے پہیوں کے نیچے آنے والا تھا کہ وہاں موجود مسافروں اور آر پی ایف کانسٹیبل نے فوراً اسے کھینچ کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔
حیدرآباد: حیدرآبادکے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر بال بال بچ گیا۔
ورنگل سے تعلق رکھنے والا منی دیپ بنگلورو جانے کے لئے ٹرین میں سوار ہوا۔
غلطی سے وہ کسی دوسرے ڈبے میں چڑھ گیا، جب اسے اس بات کا احساس ہوا تو وہ چلتی ہوئی ٹرین سے اترنے کی کوشش کرنے لگا۔
اسی دوران وہ ٹرین کے پہیوں کے نیچے آنے والا تھا کہ وہاں موجود مسافروں اور آر پی ایف کانسٹیبل نے فوراً اسے کھینچ کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔