حیدرآباد

سی پی ایم کی جانب سے چار مینار تک ریلی کا انعقاد

سی پی ایم کی جانب سے یہ اقدام مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں دی جانے والی بدتمیزی کے خلاف کیا گیا۔

حیدرآباد: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) [سی پی ایم] حیدرآباد ساؤتھ کمیٹی کی طرف سے آج یعنی بروز پیر، 30 دسمبر 2024 کو ایک اہم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی شاہ علی بنڑہ سے شروع ہوکر چار مینار تک پہونچی۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

سی پی ایم کی جانب سے یہ اقدام مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں دی جانے والی بدتمیزی کے خلاف کیا گیا۔

ریلی کا مقصد ڈاکٹر امبیڈکر کے ساتھ کی جانے والی توہین کی مذمت کرنا اور اس سلسلے میں حکومتی کارروائی کا مطالبہ کرنا ہے۔

سی پی ایم حیدرآباد ساؤتھ کمیٹی نے اس ریلی کو "لیفٹ پارٹی کی پکار” کے تحت منظم کیا ہے۔