بھارت

یہ ہینڈسم لیڈر بھی صدر کانگریس کے عہدہ کی دوڑ میں شامل

کانگریس صدر کے عہدے کے لئے انتخابات دو سال کے طویل وقفہ کے بعد اگلے ماہ ہوں گے۔ صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل تین روز میں شروع ہوگا۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی میں تبدیلی کے پرجوش حامیوں میں سے ایک ششی تھرور کو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی سے اگلے ماہ ہونے والے پارٹی انتخابات میں پارٹی صدر کے عہدے کی دوڑ میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے، معتبر ذرائع نے یہ بات بتائی۔

پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بیرون ملک میڈیکل چیک اپ کے بعد واپسی پر ششی تھرور اور چند دیگر افراد سے ملاقات کی کرتے ہوئے انہیں اس بات کی اجازت دی۔

کانگریس صدر کے عہدے کے لئے انتخابات دو سال کے طویل وقفہ کے بعد اگلے ماہ ہوں گے۔ صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل تین روز میں شروع ہوگا۔

راہول گاندھی، جنہوں نے 2019 کے عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، الیکشن لڑنے سے انکار کرچکے ہیں اور وہ اس پر مصر ہیں لیکن انہیں اب بھی پارٹی کے اہم رہنماؤں کی ایک خاصی تعداد کی حمایت حاصل ہے، جو امید کر رہے ہیں کہ وہ انتخابات سے قبل اپنا ارادہ بدل لیں گے۔

ششی تھرور نے اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں کانگریس صدر کے لئے انتخاب لڑنے کا اشارہ دیا ہے۔ اصل میں 28 رہنماؤں کے گروپ کا رکن جس نے تنظیمی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، وہ داخلی انتخابی عمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پچھلے ہفتے، وہ ان رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے اے آئی سی سی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط میں انتخابات میں "شفافیت اور انصاف پسندی” کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ ان لیڈروں میں بھی شامل تھے جنہوں نے ووٹروں کی فہرست کو عام کرنے پر زور دیا تھا۔

آج صبح، ششی تھرور نے پارٹی کے نوجوان ارکان کے ایک گروپ کی طرف سے ایک پٹیشن پر دستخط بھی کئے جس میں اصلاح کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس درخواست میں مئی میں کئے گئے پارٹی کے ’’ادے پور قرارداد‘‘ کا حوالہ دیا گیا ، جو منصفانہ انتخابات اور پارٹی عہدوں پر پانچ سال کی حد کے علاوہ فی خاندان ایک امیدوار اور ایک فرد فی عہدہ جیسے اصولوں کی پابندی کا عزم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے داخلی انتخابات مٹھی بھر اہم لیڈروں کے اخراج کے پس منظر میں ہوں گے – جن میں کپل سبل، امریندر سنگھ اور جتن پرساد شامل ہیں۔ اس فہرست میں تازہ ترین جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد تھے۔

a3w
a3w