حیدرآبادسوشیل میڈیا

Video: فاسٹ فوڈ آوٹ لیٹ میں چوہے نے کمسن بچے کوکاٹ لیا‘ویڈیووائرل

حیدرآباد: افرادخاندان کے ساتھ ایک مشہور فاسٹ فوڈجائنٹ کا خوشگواردورہ حیدرآبادی ایک بچے کے لئے بھیانک خواب اس وقت بن گیاجبکہ ایک بڑے چوہے نے کمسن لڑکے کے نیکر(تھری فورتھ) پر چڑھ کر اسے کاٹ لیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

شہر حیدرآبادکے کوم پلی علاقہ میں ایک بڑے فاسٹ فوڈآوٹ لیٹ میں یہ واقعہ‘سی سی ٹی وی کیمروں میں قیدہوگیا اوریہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا۔

اس ویڈیومیں 8 سالہ ایک بچہ‘اپنے والدین کے ساتھ اسناک کھاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

اس دوران ایک بڑا چوہا‘ریسٹورنٹس کے واش روم سے تیزی کے ساتھ ڈائننگ ایریا میں داخل ہوگیا اور یہ چوہا اچانک بچے کی نیکر پر چڑھ جاتا ہے تب اس کمسن کے والد چھلانگ لگاکر چوہے سے بچے کوبچاتے ہیں اور چوہے کو نکال پھینک دیتے ہیں تب تک چوہا بچے کے پیر کو کاٹ لیتا ہے

۔کمسن کوفوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا جاتا ہے جہاں اس کا علاج کیاجاتا ہے۔بچے کے پیر پرچوہاکاٹنے کے دوزخم پائے گئے۔ بچے کے والدآرمی آفیسرہیں انہوں نے اس واقعہ کے دوسرے دن 9مارچ کوپولیس میں شکایت درج کرائی۔