گوداوری کے پانی میں دریائی کتا دکھائی دیا، عوام حیرت زدہ
ان قبائلیوں کی اس وقت حیرت کی انتہانہ رہی جب انہوں نے پانی کے قریب ریت پر ایک بڑے جانور کودیکھا۔انہوں نے اس جانور (اوٹرس) کی تصاویرلیں اور ان تصاویرکومحکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو روانہ کردیا۔

حیدرآباد: ضلع منچریال کے جنارام منڈل کے موضع کلامڈگوکے قریب منگل کے روز دریا گوداوری کے پانیوں میں کمیاب آبی حیات دریائی کتا (ریوراوٹرس) دکھائی دیاہے۔
اس بڑے جانور کودیکھنے کے بعد وہاں موجود عوام حیرت میں پڑگئے۔اس دریائی کتے کی تصاویرسوشل میڈیاکے مختلف پلاٹ فارم پر وائرل ہوگئیں۔ ناگوباجاترا کے حصہ کے طورپرچندقبائلی‘کلامڈگوکے قریب ہستنامڈگو کے نزدیک گوداوری کے پانیوں میں ا کھٹا ہوئے تھے۔
ان قبائلیوں کی اس وقت حیرت کی انتہانہ رہی جب انہوں نے پانی کے قریب ریت پر ایک بڑے جانور کودیکھا۔انہوں نے اس جانور (اوٹرس) کی تصاویرلیں اور ان تصاویرکومحکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو روانہ کردیا۔
جنارام فاریسٹ ڈیویژنل آفیسر ایس مادھواراؤ نے بتایا کہ اس علاقہ میں پہلی بار اوٹرس (دریائی کتا) دکھائی دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس دودھ دینے والے جانور (ممالیہ) کو اس علاقہ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ یہ پتہ نہیں چلاکہ یہ جانوارکہاں سے اور کیوں یہاں آیاہے۔
اس نایاب سگ آب (دریائی کتے) کا اس علاقہ میں پایا جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس علاقہ کا حیاتیاتی تنوع کس قدربھرپور اور طاقتور ہے۔ یہ جانور 1.5 میٹر سے 1.8 میٹرتک لمبا ہوتا ہے اوراس کا وزن 22سے 32کیلو رہتا ہے۔
یہ ایک گوشت خورممالیہ ہے اور 10سے 15 اوٹرس پر ایک جھنڈرہتا ہے۔ ممالیہ کو ایک جھول میں 6بچے پیداہوتے ہیں۔ مچھلیاں اور دیگر آبی جانور اس کی غذاہیں جبکہ ریور اوٹرس 10برس تک زندہ رہتا ہے۔