شمالی بھارت

کھنڈوا میں میلاد جلوس میں قابل اعتراض نعرے‘ کیس درج

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں نامعلوم افراد کے خلاف میلادالنبیؐ جلوس میں اشتعال انگیز نعرے لگانے کے الزام میں معاملہ درج ہوا ہے۔

کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں نامعلوم افراد کے خلاف میلادالنبیؐ جلوس میں اشتعال انگیز نعرے لگانے کے الزام میں معاملہ درج ہوا ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ دایاں بازو کی ہندو تنظیموں نے پولیس کے علم میں لایا تھا کہ جلوس میں قابل اعتراض نعرے لگے۔

بعض افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ ویڈیوز مصدقہ ہیں یا نہیں۔

ہندو جاگرن منچ کے ضلع کنوینر آشیش ارجھارے نے دعویٰ کیا کہ ماترومل کا باغیچہ علاقہ کے قریب جلوس میں قابل اعتراض نعرے لگے۔

اتوار کے دن بعض ویڈیوز پولیس کودی گئیں۔ پیر کے دن مزید کلپس سامنے آئی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ ویڈیوز کی چھان بین جاری ہے۔