جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سلسلہ وار کئی گاڑیوں کا تصادم

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سلسلہ وار کئی گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔ یہ حادثات کھمم۔کوتہ گوڑم روڈ پر پیش آئے جس میں چارگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سلسلہ وار کئی گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔ یہ حادثات کھمم۔کوتہ گوڑم روڈ پر پیش آئے جس میں چارگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات

پہلا حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سڑک پر رکی ایک لاری کو پیچھے سے دوسری لاری نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں پہلی لاری کا ڈرائیور کیبن میں بُری طرح پھنس گیا۔

اس حادثہ کودیکھنے کیلئے ایک اور لاری کے ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو روکا اور وہ پھنسے ہوئے ڈرائیور کو بچانے کیلئے گیا تاہم ایک اور گاڑی اس کی لاری سے متصادم ہوگئی جس کے نتیجہ میں لاری کا ڈیزل ٹینک پھٹ پڑااور آگ کے شعلے نکلنے لگے اور تین لاریوں میں آگ لگ گئی۔

اس حادثہ اور آگ لگنے کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایااورصورتحال کو قابومیں کیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔