کھیل

آر سی بی کپتان پر 12 لاکھ روپیو ں کا جرمانہ

آئی پی ایل گورننگ کونسل نے آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈو پلیسس پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا کیونکہ آر سی بی نے وقت پر اوور مکمل نہیں کیے تھے۔ اس کے علاوہ اویش خان کو میچ ریفری کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔

لکھنو: رائل چالنجرس بنگلور اور لکھنو سوپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل کا مقابلہ پیر کو ڈرامے سے بھرا رہا۔ لکھنو نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری گیند پر آر سی بی کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ تاہم اس میچ کے باوجود ڈرامہ ختم نہیں ہوا اور آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس اور لکھنو کے تیز گیند باز اویش خان کو میچ ریفری نے سخت سزا دی۔

متعلقہ خبریں
ڈیوڈ وارنر پر 12 لاکھ روپئے جرمانہ
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر
دنیا کی بہترین لیگ میں خود کو چیلنج کرنا چاہتا تھا: سالٹ
کوہلی نے گمبھیر سے تنازعہ پر بی سی سی آئی کو وضاحت دی

آئی پی ایل گورننگ کونسل نے آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈو پلیسس پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا کیونکہ آر سی بی نے وقت پر اوور مکمل نہیں کیے تھے۔ اس کے علاوہ اویش خان کو میچ ریفری کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ لکھنو سوپر جائنٹس نے آر سی بی کو آخری گیند پر شکست دی جس کے بعد اویش خان نے جوش میں اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔ آئی پی ایل کی پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور پر سلو اوور ریٹ کیلئے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

 آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت یہ آر سی بی کا سیزن کا پہلا جرم ہے جس کی وجہ سے کپتان فاف ڈو پلیسس پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ ریلیز میں مزید کہا گیا ہے لکھنو کے فاسٹ بولر اویش خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیاہے۔

 اویش خان نے جوش میں اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔ لکھنو کے کھلاڑی نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے جرم 2.2 کا اعتراف کیاہے۔ واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہے۔