حیدرآبادسوشیل میڈیا

شدید زخمی فوڈ ڈیلیوری بوائے دوران علاج فوت

ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے جس نے ایک پالتو کتے کے کاٹنے کے خوف سے ہمہ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی، ہاسپٹل میں دوران علاج ہفتہ کی شب زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

حیدرآباد: ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے جس نے ایک پالتو کتے کے کاٹنے کے خوف سے ہمہ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی، ہاسپٹل میں دوران علاج ہفتہ کی شب زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

25 سالہ محمد رضوان ڈیلیوری اگزیکٹیو، ایک خاندان کو غذائی پارسل حوالے کرنے کیلئے اپارٹمنٹ کی تیسری منزل میں داخل ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جرمن نسل کے ایک کتے نے جسے کھلا چھوڑ اگیا تھا، رضوان کی طرف جھپٹ پڑا۔

کتے سے بچنے کیلئے رضوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جسے نازک حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

جہاں کل شب وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بنجارہ ہلز انسپکٹر پی نریندر نے یہ بات بتائی۔

a3w
a3w