تلنگانہ

گوداوری کھنی پولیس اسٹیشن کے قریب اچانک درخت سے سانپ گر پڑا، عوام میں سنسنی (ویڈیو وائرل)

راہگیروں میں سے ایک راہگیر نے اس کی ویڈیو لے لی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ سانپ سڑک پر رینگ رہا ہے۔یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد :تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی پولیس اسٹیشن کے قریب اچانک سانپ کے نکلنے سے سنسنی پھیل گئی۔یہ سانپ درخت سے سڑک پر آگراجس کو دیکھ کرمقامی افرادمیں کچھ دیر کے لئے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
میاچ کے دوران زہریلا سانپ ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہ سانپ کچھ دیر کیلئے سڑک پر رہاجس کے بعد یہ سانپ وہاں ٹہرائی گئی کار میں چلا گیا۔مقامی افراد نے سانپ پکڑنے میں ماہر افراد کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد سانپ پکڑنے میں ماہر افراد نے وہاں پہنچ کر اس کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور اس کو جنگل میں چھوڑدیاگیا۔

راہگیروں میں سے ایک راہگیر نے اس کی ویڈیو لے لی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ سانپ سڑک پر رینگ رہا ہے۔یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔