حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد میں دن دھاڑے گیس سلنڈر کی چوری کا انوکھا واقعہ (ویڈیو وائرل)

ایک شخص وہاں کار کے ذریعہ پہنچا اور اس نے ٹرالی سے سلنڈر کی چوری کرلی جس کے بعد وہ وہاں سے فرارہوگیا۔کچھ دیر بعد ٹرالی کا ڈرائیور وہاں پہنچا جس کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ اس کی ٹرالی سے ایک گیس سلنڈرغائب ہے۔

حیدرآباد:سڑک پر ٹہری ہوئی آٹوٹرالی سے کار میں پہنچے ایک شخص نے گیس سلنڈر کی چوری کرلی۔یہ انوکھی چوری کی واردات حیدرآباد کے مادناپیٹ میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق سڑک کے کنارے گیس سلنڈرس سے بھری ٹرالی کو ٹہرا کر ٹرالی ڈرائیور سلنڈرپہنچانے کیلئے گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اسی دوران ایک شخص وہاں کار کے ذریعہ پہنچا اور اس نے ٹرالی سے سلنڈر کی چوری کرلی جس کے بعد وہ وہاں سے فرارہوگیا۔کچھ دیر بعد ٹرالی کا ڈرائیور وہاں پہنچا جس کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ اس کی ٹرالی سے ایک گیس سلنڈرغائب ہے۔

اس نے وہاں مقامی افراد سے اس سلسلہ میں معلومات حاصل کیں تاہم کسی نے بھی کہا کہ ان کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے جس کے بعد قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا گیا ۔

جس پر یہ سارامعاملہ سامنے آیا۔اس بات کی شکایت ٹرالی کے ڈرائیور نے پولیس سے کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے کار کے مالک کی تلاش شروع کردی۔

a3w
a3w