تلنگانہ

بانسواڑ میں جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ جلسہ کا انعقاد

جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیر انتظام 11 ستمبر 2024 کو بعد نماز مغرب مدینہ مسجد، مدینہ کالونی بانسواڑ میں اصلاح معاشرہ جلسہ کا انعقاد ہوا۔

بانسواڑ: جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیر انتظام 11 ستمبر 2024 کو بعد نماز مغرب مدینہ مسجد، مدینہ کالونی بانسواڑ میں اصلاح معاشرہ جلسہ کا انعقاد ہوا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

جلسہ کی صدارت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے فرمائی، جبکہ نگرانی مولانا عبد الرقیب صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے کی۔

جلسہ کا آغاز قرآت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔ مہمان مقرر حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی، مبلغ دارالعلوم دیوبند نے اپنے خطاب میں معاشرتی اصلاح کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے فرمایا کہ ہر فرد کو اپنے معاشرہ کی خرابیوں اور گندگیوں کو دور کرنے کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، اور اسلام نے مسلمانوں کو اس بات کی تعلیم دی ہے کہ وہ اپنے ماحول کی برائیوں کو ختم کرنے کی فکر کریں۔

مہمان مقرر نے امانت داری، رزق حلال اور حسن اخلاق کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مولانا نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل نو کی تربیت اور خاندان کی تشکیل میں خواتین کا کردار زیادہ مؤثر اور دیرپا ہوتا ہے۔

جلسہ میں مولانا محمد علی، امام جامع مسجد، مولانا احمد حسین، جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد فہیم روبی، محمد صلاح الدین، اور دیگر معززین کے ساتھ بڑی تعداد میں خواتین و عوام الناس موجود تھے۔