تلنگانہ

کانگریس نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا، بی آر ایس ہی دوبارہ اقتدار میں آئے گی: کے ٹی آر

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ ضلع وقار آباد کے تانڈور میں بلدی انتخابات کی مہم کے دوران اندرا چوک پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں اگلی حکومت بی آر ایس کی ہی بنے گی۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ ضلع وقار آباد کے تانڈور میں بلدی انتخابات کی مہم کے دوران اندرا چوک پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں اگلی حکومت بی آر ایس کی ہی بنے گی۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد


انہوں نے کہا کہ کانگریس نے چھ ضمانتوں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے 100 دنوں میں وعدے پورے کرنے کی باتیں کیں لیکن آج عوام پریشان ہیں۔


انہوں نے تنقید کی کہ ریونت راج میں کسان یوریا کے لئے قطاروں میں چپلیں رکھنے پر مجبور ہیں جبکہ بی آر ایس کے دور میں کبھی کھاد کی قلت نہیں ہوئی۔ جب کسان رعیتو بندھو کی رقم مانگتے ہیں تو حکومت نازیبا زبان استعمال کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں بتکماں ساڑیاں اور کے سی آر کٹ جیسی اسکیمیں بند کر دی گئیں۔ وظیفہ پیرانہ سالی 4 ہزار روپے کرنے اور خواتین کو 2500 روپے دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔


انہوں نے کہا کہ پہلی بار دھوکہ کھانا سامنے والے کی غلطی ہو سکتی ہے، لیکن دوسری بار دھوکہ کھانا خود ہماری غلطی ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں۔
یواین آئی وخ