شمالی بھارت

پڑوسی نے معصوم بچے کو پٹخ کر ہلاک کردیا

شدید زخمی حالت میں پریانشو کو فورا سی ایچ سی سانگی پور لایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نازک حالت دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج ریفر کر دیا ،وہیں میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے پریانشو کو مردہ قرار دیا ۔

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچاس کلو میٹر مسافت پر تھانہ ادے پور علاقے کے پورے چوہان پورے بھگوت میں اتوار کی دوپہر رنجش میں پڑوسی نے معصوم بچے کو پٹخ کر ہلاک کر دیا ۔

ایس ایچ او وجئے کانت ستیارتھی نے آج بتایا کہ پورے چوہان پورے بھگوت گاوں کا باشندہ کمل چندر سنگھ کا پانچ سالہ بیٹا پریانشو اتوار کی دوپہر گھر کے نزدیک کھیل رہاتھا کہ رنجش کے سبب پڑوسی اروند سنگھ نے غصہ میں اس کو پکڑ کر سڑک پر پٹخ دیا ،جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا ۔

شدید زخمی حالت میں پریانشو کو فورا سی ایچ سی سانگی پور لایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نازک حالت دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج ریفر کر دیا ،وہیں میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے پریانشو کو مردہ قرار دیا ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔شکایت موصول ہونے پر قتل کا کیس درج کیا جائے گا ۔