تلنگانہ

تلنگانہ بلدی انتخابات: شکایات کے لئے 9 نوڈل آفیسرس کا تقرر، ہیلپ لائن نمبر جاری

اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے سکریٹری لنگیا نائک نے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے عوام براہ راست نوڈل آفیسرس سے فون پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں دو دنوں بعد ہونے والے بلدی انتخابات کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمیشن نے انتظام کو بہتر بنانے کے لئے کلسٹر کی بنیاد پر 9 نوڈل آفیسرس کا تقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے سکریٹری لنگیا نائک نے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے عوام براہ راست نوڈل آفیسرس سے فون پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


الیکشن کمیشن کے مطابق یہ آفیسرس پیر کی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک دستیاب رہیں گے۔ شکایات درج کروانے کے لئے مخصوص فون نمبر9247597066 جاری کیا گیا ہے، جس پر پیر کی رات تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کمیشن نے نوڈل آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنائیں اور موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے انہیں متعلقہ حکام کے علم میں لائیں۔