جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر نے خودکشی کرلی

متوفی کی شناخت گنیوڈا ناگا پربھاکر (27) کے طور پر کی گئی ہے، جو آندھرا پردیش کا رہنے والا تھا اور گچی بوولی میں ایک نجی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کررہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے کوکاپیٹ میں جمعہ کی صبح ایک سافٹ ویئر انجینئر نے سات منزلہ ہاسٹل کی عمارت سے کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
گوداوری میں دونوں بچوں کو ڈھکیلنے کے بعد ماں کی خودکشی

متوفی کی شناخت گنیوڈا ناگا پربھاکر (27) کے طور پر کی گئی ہے، جو آندھرا پردیش کا رہنے والا تھا اور گچی بوولی میں ایک نجی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کررہا تھا۔ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال لے بھیج دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پربھاکر نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔