حیدرآباد

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی کی عہدیداروں پر برہمی

عوام نے اپنے مسائل بتائے تو کشن ریڈی عہدیداروں کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے اور انہیں فون کرتے ہوئے ان پر نہ صرف برہمی کااظہار کیا بلکہ یہاں فوری حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے علاقہ عنبرپیٹ کے دورہ کے موقع پر عہدیداروں پر برہمی کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
عنبرپیٹ میں خواتین کا اجتماع، ڈاکٹر رفعت سیما کا مسنون نکاح پر خصوصی خطاب
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی

انہوں نے آج عنبرپیٹ کے پٹیل نگر، پریم نگرعلاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر عہدیداروں کی عدم موجودگی کا نوٹ لیتے ہوئے انہوں نے مقامی عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

عوام نے اپنے مسائل بتائے تو کشن ریڈی عہدیداروں کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے اور انہیں فون کرتے ہوئے ان پر نہ صرف برہمی کااظہار کیا بلکہ یہاں فوری حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

کشن ریڈی نے پوچھا کہ عہدیدار کہاں ہیں؟ انہوں نے فوری طورپر بجلی کے مسائل حل کرنے کی محکمہ بجلی کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔

ساتھ ہی انہوں نے پانی کے پائپ لائنس کے لئے کھودے گئے گڑھوں کو جلد پُرکرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت دی۔