جرائم و حادثات

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی سافٹ ویر انجینئر کا عاشق نے بنگلور میں قتل کردیا

ملزم کی شناخت دہلی کے رہنے والے 27سالہ ارپیت کے طورپرکی گی ہے جو ایک کمپنی کا ملازم تھا۔بنگالورو کی جیون بیمہ نگر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ایک سافٹ ویر انجینئر کا قتل اس کے عاشق نے بنگالورومیں کردیا۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی سے تعلق رکھنے والی آکانکشا، بنگالورو میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

ملزم کی شناخت دہلی کے رہنے والے 27سالہ ارپیت کے طورپرکی گی ہے جو ایک کمپنی کا ملازم تھا۔بنگالورو کی جیون بیمہ نگر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے کہاکہ ملزم اور مقتولہ کی ملاقات چارسال پہلے ہوئی تھی۔

اگرچہ کہ ان دونوں کے تعلقات بہتر نہیں تھے تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں تھے۔ارپیت آکانکشا کے اپارٹمنٹ میں عموما آیاکرتا تھا۔گذشتہ روز ان دونوں میں جھگڑا ہوا۔

 جس کے بعد برہمی کے عالم میں اس نے آکانکشا کا گلا گھونٹ دیا اور اس معاملہ کو خودکشی ظاہر کرنے کے لئے لاش کو سیلنگ فین سے لٹکانے کی کوشش کی تاہم اس میں اس کو ناکامی ہوئی۔

بعد ازاں ملزم اپارٹمنٹ کے فرش پر لاش کو چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب رہا۔یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پرآیاجب لڑکی کی دیگر سہیلیاں اپارٹمنٹ واپس ہوئیں۔