جموں و کشمیر
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
جیش محمد (جے ای ایم) کی ذیلی تنظیم پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ(ٖپی اے ایف ایف) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بوٹاپتھری دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سری نگر (آئی اے این ایس) جیش محمد (جے ای ایم) کی ذیلی تنظیم پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ(ٖپی اے ایف ایف) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بوٹاپتھری دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس کے جاری کردہ ویڈیو میں ایک دہشت گرد کو بوٹاپتھری علاقہ کے گھنے جنگل میں فوجی گاڑی پر راکٹ فائر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ عہدیداروں نے توثیق کی کہ راکٹ فوجی گاڑی کو نہیں لگا۔
وہ کچھ دور جاگرا۔ اگر وہ گاڑی کو لگتا تو بھاری نقصان ہوتا۔ گلمرگ کے بوٹاپتھری علاقہ میں جمعرات کے دن فوجی گاڑی پر دہشت گرد حملہ میں 4 افراد 2 فوجی اور 2 سیویلین پورٹربرسرموقع ہلاک ہوئے تھے۔
جمعہ کے دن ایک زخمی فوجی چل بسا تھا۔ اسی دوران گلمرگ گونڈولا کیبل کار سروس بطور احتیاطی اقدام بند کردی گئی تھی جسے جمعہ کی دوپہر بحال کردیا گیا۔