جموں و کشمیر

کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو جموں اور کشمیر کے پلوامہ اضلاع میں دہشت گردی سے متعلق کیس کے حصہ کے طور پر تین رہائشی املاک کو ضبط کرلیا ہے۔

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو جموں اور کشمیر کے پلوامہ اضلاع میں دہشت گردی سے متعلق کیس کے حصہ کے طور پر تین رہائشی املاک کو ضبط کرلیا ہے۔ عہدیدار نے یہاں یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے
جعلی کرنسی ضبطی کیس، مزید 3 افراد کے خلاف چارج شیٹ

این آئی اے کے ملازمین نے بورڈس آویزاں کرتے ہوئے ان پر نوٹس چسپاں کردئیے ہیں کہ وہاں 2 رہائشی املاک پر ضلع اونتی پورہ کے چھرسو میں ضبط کرلئے ہیں۔

یہ اطلاع عوام کو دی جاتی ہے کہ ڈبل اسٹوری ایک رہائشی مکان اور ایک سنگل اسٹوری رہائشی مکان سروے نمبر 722‘ 723 اور 724 گاؤں چھرسو‘ اونتی پورہ ضلع پلوامہ میں ضبط کئے گئے ہیں

جن کے مالک مشترکہ طور پر خورشید احمد بھٹ اور خورشید عالم بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن بھٹ پورہ‘ چھرسو‘ اونتی پورہ ضلع پلوامہ میں ہیں اور ان کے 5 بھائیوں کی جائیدادوں کو بھی این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر ضبط کرلیاگیا ہے‘ نوٹس میں یہ بات بتائی گئی۔

اسی قسم کی کارروائی میں این آئی اے نے 13 مورلس (1 مارل= 272.251 مربع فیٹ) اور ہائیمو کلگام ضلع کی اراضی کو بھی ضبط کرلیا۔

a3w
a3w