حیدرآباد

پہلگام حملے کی مذمت پر اسد الدین اویسی کو خراجِ تحسین، مدینہ سرکل پر پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا گیا

بیرسٹر اویسی کے اس جرأت مندانہ مؤقف اور وطن پرستی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حیدرآباد کے مدینہ سرکل، پتھر گٹی پر محمد کیاب مارٹ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اسد الدین اویسی کے پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا گیا، جسے عوام نے محب وطن جذبے کی علامت کے طور پر سراہا۔

حیدرآباد: پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کی ملک بھر میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اس ناپاک حملے پر تمام جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے میں آل پارٹی قائدین دنیا بھر، خصوصاً خلیجی ممالک کے دورے کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کے دہشت گردانہ عزائم کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل مارچ
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع
کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت امام حسینؓ کا انعقاد
ڈاکٹروں کیلئے ‘کلینک ٹو کیمرہ’ – ایک منفرد ویڈیو بوٹ کیمپ کا اعلان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ پارٹی صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پہلگام میں ہوئے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے خلاف آواز بلند کی بلکہ ہندوستان کے ترنگے کی حرمت کو بلند کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

بیرسٹر اویسی کے اس جرأت مندانہ مؤقف اور وطن پرستی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حیدرآباد کے مدینہ سرکل، پتھر گٹی پر محمد کیاب مارٹ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اسد الدین اویسی کے پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا گیا، جسے عوام نے محب وطن جذبے کی علامت کے طور پر سراہا۔

تقریب کے دوران لی گئی تصاویر میں ایم ایل اے چارمینار میر ذوالفقار علی، کارپوریٹر محمد سہیل قادری، مظفر علی، ایم سی ایم کے پروپرائٹر محمد الیاس بخاری اور دیگر کئی معزز افراد موجود تھے۔

شرکاء نے اسد الدین اویسی کے وطن پرستانہ اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قائدین ہی ملک کے اصل محافظ ہیں جو ہر نازک وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔