حیدرآباد

فوڈ کورٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

شہرحیدرآباد کے بالاپور کراس روڈ پر واقع ایک فوڈ کورٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں وہ مکمل طور پرجل کرخاکسترہوگیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس واقعہ کے وقت دکان بند تھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بالاپور کراس روڈ پر واقع ایک فوڈ کورٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں وہ مکمل طور پرجل کرخاکسترہوگیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس واقعہ کے وقت دکان بند تھی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

صبح چہل قدمی کیلئے نکلنے والے افراد نے جب آگ لگی دیکھی تو فوری طور پر فائربریگیڈ کے عملہ کو چوکس کیاجس کے بعد فائر بریگیڈس نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا۔


فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کا ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ آگ لگنے کی وجہ الکٹرک شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دکان کے تفصیلی معائنہ کے بعد ہی اس واقعہ کی اصل وجوہات اور نقصان کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے گا۔

فائر فائٹرس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قریبی دکانوں تک پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کئے۔