جرائم و حادثات

منی ٹرک پل سے ٹکرایا، چار لوگوں کی موت، تین زخمی

مدھیہ پردیش میں ضلع گنا کے میانہ تھانہ علاقے میں آج صبح ایک منی ٹرک پل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گونا: مدھیہ پردیش میں ضلع گنا کے میانہ تھانہ علاقے میں آج صبح ایک منی ٹرک پل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

پولس ذرائع کے مطابق منی ٹرک میں سفر کرنے والے بنیادی طور پر کانپور کے مختلف گاؤں کے رہنے والے تھے۔ تمام لوگ کرناٹک اور آس پاس کے علاقوں میں مزدور اور ٹیکسٹائل کا سامان بیچنے کا کام کرتے تھے۔

زخمیوں اور عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور ٹرک پل سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مرنے مہلوکین کے نام وکاس نائک (18)، شیام سنگھ (24)، مینو اور رنویر سنگھ بتائے جاتے ہیں، جب کہ شاہ رخ، اشوک اور نواب سنگھ شدید زخمی ہیں۔

یہ تمام لوگ منی ٹرک کے پیچھے سوار تھے۔ حادثے کے دوران نیند آنے کی وجہ سے کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ میانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مہلوکین کی لاشوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا۔

ضلع اسپتال میں مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین بھی پہنچنا شروع ہو گئے جنہوں نے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہرایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سبھی مزدور پچھلے 20 سالوں سے کرناٹک میں کپڑے پھیری لگا کر اپنی روزی روٹی کما رہے تھے۔

a3w
a3w