شمالی بھارت

شراب کے نشہ میں اسکول پہنچے استاد کو معطل کر دیا گیا

تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ ٹیچر پہلے بھی نشے میں دھت اسکول آتا رہا ہے۔ جس پر ایس ایم سی نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کی۔ استاد نے اس پر معافی بھی مانگی تھی۔

منڈی: ہماچل پردیش کے منڈی میں کل سراج سے سوبلی میں شراب کے نشے میں اسکول پہنچے جے بی ٹی ٹیچرکے خلاف محکمہ تعلیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ

تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ ٹیچر پہلے بھی نشے میں دھت اسکول آتا رہا ہے۔ جس پر ایس ایم سی نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کی۔ استاد نے اس پر معافی بھی مانگی تھی۔

ایلیمنٹری ایجوکیشن آفیسر وجے کمار نے بتایا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ نے کل متعلقہ ایجوکیشن بلاک بگسیاڈ سے کل ہی رپورٹ لے کر کارروائی شروع کردی تھی۔ جمعرات کو محکمہ نے اس معاملے کو تیز کرتے ہوئے معطلی کا خط تیار کر کے استاد کو معطل کر دیا۔

غور طلب ہے کہ کل سراج اسمبلی حلقہ کی جینشلا پنچایت کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سوبلی میں جے بی ٹی ٹیچر شراب پی کر کلاس میں پہنچ گیا تھا۔ ٹیچر کا نشے میں دھت کلاس میں پہنچنے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا تھا۔