جرائم و حادثات

ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

محلہ والوں نے بتایا کہ باپ بیٹے میں جھگڑا رہتا تھا تاہم قتل کے روز جھگڑے کی وجہ نشہ نہیں میچ کے دوران ٹی وی بند کرنا تھی۔ پولیس قاتل باپ گنیش پرساد کو حراست میں لے لیا۔

کانپور: ورلڈکپ فائنل میچ کے دوران ٹی وی بند کرنے پر والد نے غصے میں آکر اپنے بیٹے کو بیدردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ ورلڈکپ فائنل میچ میں اپنی ٹیم کو ہارتے دیکھتے کر نوجوان نے غصہ میں آکر ٹی وی ہی بند کردیا لیکن والد نے بیٹے سے ٹی وی کھولنے پر اصرار کیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت

جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات لڑائی تک جا پہنچی۔ باپ نے بیٹے کو بیدردی سے پیٹا اور ٹی وی کے کیبل سے گلا گھونٹ دیا جس سے بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ نشہ کیا کرتا تھا جس پر اس کی بیٹے سے تکرار رہتی تھی اور پہلے ہم یہی سمجھے کہ باپ نے نشہ کرنے سے روکنے پر بیٹے کو قتل کیا ہے تاہم شواہد سامنے آنے پر نئی کہانی سامنے آئی۔

محلہ والوں نے بتایا کہ باپ بیٹے میں جھگڑا رہتا تھا تاہم قتل کے روز جھگڑے کی وجہ نشہ نہیں میچ کے دوران ٹی وی بند کرنا تھی۔ پولیس قاتل باپ گنیش پرساد کو حراست میں لے لیا اور مقتول بیٹے دیپک کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

a3w
a3w