دیگر ممالک
مراکش کے گیس اسٹوریج سینٹر میں لگی بھیانک آگ

رباط: شمالی افریقی ملک مراکش کے محمدیہ شہر میں جمعرات کی رات گیس اسٹوریج سینٹر میں زبردست آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی اور زور دار دھماکے ہوئے۔
جمعہ کی صبح سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات گیس اسٹوریج سینٹر میں گیس لیکج ہونے کے باعث زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے تیزی سے اسٹوریج میں پھیل گئے، جس سے شہر میں کئی اور دھماکے ہوئے اور زبردست آگ لگ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہوگئے۔ املاک کے نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔