مشرق وسطیٰ

ترکی میں زلزلہ کے 260 گھنٹے بعد 3 افراد کو زندہ بچایا گیا

ترکی میں 2 بڑے زلزلوں کے 261 گھنٹوں بعد 2 افراد 26 سالہ محمد علی اور 34 سالہ مصطفی کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا۔

انقرہ: ترکی میں 2 بڑے زلزلوں کے 261 گھنٹوں بعد 2 افراد 26 سالہ محمد علی اور 34 سالہ مصطفی کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا۔

انادولو ایجنسی نے اطلاع دی کہ انہیں جمعرات کی رات ضلع انتاکیہ میں بچایا گیا۔

جمعرات ہی کی رات ایک اور موضع میں ایک 12 سالہ لڑکے کو زلزلہ کے 260 گھنٹے بعد ملبہ سے زندہ نکالا گیا۔

ترکی میں 6 فروری کے 2 طاقتور زلزلوں میں کم ازکم 38 ہزار جانیں جاچکی ہیں۔