برج خلیفہ کے قریب کثیر منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی
برج الخلیفہ کے قریب پینتیس منزلہ عمارت کی بالائی منزل میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے پوری عمارت کو لیپٹ میں لے لیا، سوشل میڈیا پر آگ لگنے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
دبئی: متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ کے قریب پینتیس منزملہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی کثیرالمنزلہ عمارت میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، شعلے اور دھوئیں کے کالے بادل عمارت سے اٹھتے دکھائی دیے۔
برج الخلیفہ کے قریب پینتیس منزلہ عمارت کی بالائی منزل میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے پوری عمارت کو لیپٹ میں لے لیا، سوشل میڈیا پر آگ لگنے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
آگ لگتے ہی عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا، فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد خوفناک آگ پر قابو پایا۔آتشزدگی میں خوش قسمتی سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی پولیس اور سول ڈیفنس نے فوری طور پر آتشزدگی کی تصدیق نہیں کی جبکہ ’ایمار‘ نے فوری تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا تاہم سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
خیال رہے حالیہ برسوں میں دبئی کی بلند عمارتوں میں لگنے والی آگ نے ملک میں استعمال ہونے والی کلیڈنگ اور دیگر مواد کی حفاظت کے بارے میں دوبارہ سوالات اُٹھا دیے ہیں۔2015 میں نئے سال کے موقع پر برج خلیفہ کے قریب دبئی کے سب سے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں اور رہائش گاہوں میں سے ایک ایڈریس ڈاون ٹاؤن میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دبئی پولیس، عمارت بنانے والے ایمار ڈیولپرز اور سول ڈیفنس نے 8 بلیوارڈ واک نامی ٹاورز میں آگ لگنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا تاہم سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے نمائندے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔
حالیہ برسوں میں فلک بوس عمارتوں سے جڑی دبئی کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی آگ نے ملک میں استعمال ہونے والی کلیڈنگ اور دیگر مواد کے کار آمد ہونے کے بارے میں سوالات اُٹھادیئے ہیں