تلنگانہ

رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کے اکاونٹس میں عنقریب رقم منتقل

حکومت تلنگانہ نے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت ریاست کے کسانوں کے کھاتوں میں 28 دسمبر سے نقد رقم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت ریاست کے کسانوں کے کھاتوں میں 28 دسمبر سے نقد رقم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اسکیم کے 10ویں مرحلہ کے تحت ریاست کے 65 لاکھ کسانوں کے اکاونٹس میں جملہ7ہزار 6 سوکروڑ روپے جمع کئے جائیں گے۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اتوار کے روزریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کوہدایت دی کہ وہ کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کیلئے 7ہزار6 سو کروڑ روپے فوری اثر کے ساتھ جاری کریں۔

انہوں نے نقدرقم کی تقسیم کے عمل کو سنکرانتی کے تہوار سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔رعیتو بندھو اسکیم کے تحت ریاستی حکومت کراپ انوسٹمنٹ کیلئے کسانوں کو فی ایکر10ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔