بنگلہ دیش کے سب سے بڑے کپڑا مارکٹ میں بھیانک آتشزدگی
فائر سروس کنٹرول روم کے ڈیوٹوٹی آفیسررفیع الفاروق نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے ملک کے سب بڑے کپڑا بازار میں آگ لگنے کی تصدیق کی حالانکہ، انہو ں نے آگ لگنے کے وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے بنگا بازار علاقہ میں منگل کی صبح شدید آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڑ محکمہ اور سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کی کم سے کم 41اکائیوں کام کر رہی ہیں۔
فائر سروس کنٹرول روم کے ڈیوٹوٹی آفیسررفیع الفاروق نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے ملک کے سب بڑے کپڑا بازار میں آگ لگنے کی تصدیق کی حالانکہ، انہو ں نے آگ لگنے کے وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال آگ پر قابو پانے کے لئے فائر سروس کی41 یونٹ کا م کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی اکائیاں راستے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا، بنگلہ دیش کی فوج ایک ریسکیو ٹیم اور فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کو شدید آگ پر قابو پانے کے لئے تعینات کیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشدالعالم خان نے یومیہ اخبار’پروتھم ایلو‘ کو بتایا کہ فوج کی ایک مشترکہ ٹیم،فضائیہ کی ایک ٹیم ریسکیو اور ایک ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کا کام کر رہے ہیں۔ فائر سروس نے بتایا کہ آگ میں بازار کی زیادہ تر دکانیں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔