شمالی بھارت

میں نے اپنے بچوں کو بیرونی ممالک کی شہریت حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے:آرجے ڈی لیڈر

عبدالباری نے مزید کہا کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کسی شخص کے لئے یہ بات کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنا وطن چھوڑنے کیلئے کہے لیکن اب ایسا وقت آچکا ہے۔

پٹنہ: آرجے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے لڑکے اور دختر کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بیرونی ملک میں ملازمت حاصل کریں اور اگر ممکن ہو تو وہاں کی شہریت بھی حاصل کرلیں۔ بہار کے سابق وزیر نے الزام لگایا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

بہار میں گزشتہ ہفتہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرجے ڈی لیڈر نے کہا کہ میرا ایک لڑکا ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے اور ایک لڑکی ہے جس نے لندن اسکول آف اکنامکس سے کامیابی حاصل کی ہے۔

میں نے اپنے لڑکے اور لڑکی سے کہا ہے کہ وہ وہیں (باہر) کام کریں اور ممکن ہو تو وہاں کی شہریت بھی حاصل کریں۔ میں نے انہیں بتایا کہ ہندوستان میں ایسا ماحول کہ شاید وہ اسے برداشت کرپائیں گے یا نہیں میں نہیں جانتا۔

 عبدالباری نے مزید کہا کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کسی شخص کے لئے یہ بات کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنا وطن چھوڑنے کیلئے کہے لیکن اب ایسا وقت آچکا ہے۔

a3w
a3w