ایشیاء

کراچی ایکسپریس میں لگی خوفناک آگ، 4 بچوں کے بشمول 7 افراد ہلاک

ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں آتشزدگی کے باعث خاتون اور 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سکھر: لاہور سے کراچی جانے والی بزنس کلاس ٹرین کراچی ایکسپریس میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے آگ لگ گئی جس میں سات لوگوں کی موت ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں آتشزدگی کے باعث خاتون اور 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

https://twitter.com/HadiTatla/status/1651434286161993728

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایئرکنڈیشنڈ بزنس کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر گاڑی کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔

ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کی پہلی گاڑی رات ایک بج کر 50 منٹ تک موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 منٹ کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق 70 سالہ خاتون رابعہ بی بی نے جان بچانےکے لیے متاثرہ بوگی سے چھلانگ لگادی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئیں اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔

پاکستان کی وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق جلی ہوئی بوگی سے ایک مرد اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔مرنے والوں میں چار بچے اور خاتون کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جبکہ مرد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔

a3w
a3w