تلنگانہ

کریم نگر ضلع کی پلاسٹک کمپنی میں بھیانک آتشزدگی

مقامی افرادکی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے پدما نگر صنعتی علاقہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 50 لاکھ روپئے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ انڈسٹریل ایریا میں شری کلا پلاسٹک کمپنی میں صبح سات بجے شارٹ سرکٹ کے باعث بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

 مقامی افرادکی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔اس واقعہ کے سبب مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔