حیدرآباد میں بھی سیاحتی مقامات پر معلوماتی کیوسک لگانے کے ٹی آر کی ہدایت
کے ٹی آر نے اس خصوص میں ان کیوسک کی ویڈیو اور تصویر کو بھی شئیر کیا۔اس ٹوئیٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی اسی طرح کا کام کیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے حیدرآبادمیں بھی لندن کی طرز پر سیاحتی مقامات پر معلوماتی کیوسک لگانے کے سلسلہ میں کام کرنے مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی اور اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق اروند کمار کو ہدایت دی ہے۔
انوج گروارا نامی شخص نے اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر سرگرم تارک راما راو کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن بھر کے بیشتر مقامات پر آسان معلوماتی کیوسک لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، ورنگل اورتلنگانہ کے دیگر سیاحتی مقامات کیلئے یہ ایک اچھا خیال ہوسکتا ہے۔اس میں اسٹریٹ میاپس، سمت بھی ہوتے ہیں جس سے مشہور غذائی مقامات، قریبی شاپنگ کے مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ وغیرہ کی تفصیلات ہوتی ہیں۔
انہوں نے اس خصوص میں ان کیوسک کی ویڈیو اور تصویر کو بھی شئیر کیا۔اس ٹوئیٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی اسی طرح کا کام کیاجائے گا۔