تلنگانہ

کاغذ نگر ٹاؤن میں ایک مرتبہ پھر شیر نظر آیا

کسان نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور اس کے پنجوں کے نشانات کی جانچ کی اوراس کی تلاش کاکام شروع کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر ٹاون میں ایک مرتبہ پھر شیر کے نظرآنے سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔یہ شیر، ایک تالاب کے قریب نظرآیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک کسان نے اس کو دیکھا، اس کسان نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور اس کے پنجوں کے نشانات کی جانچ کی اوراس کی تلاش کاکام شروع کردیا۔

 اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی جنہوں نے کہاکہ شیر کی موجودگی کے سبب وہ اپنے مکانات سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔اس شیر کی ویڈیو، سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہیں۔