تلنگانہ

جنگلی جانوروں کو لے جانے والا ٹرک ضلع نرمل میں الٹ گیا، حکام مگرمچھوں کو دوبارہ پکڑنے میں کامیاب (ویڈیو)

ریاست کے ضلع نرمل میں جنگلی جانوروں کو پٹنہ سے بنگلورو لے جانے والا ٹرک الٹ گیا جس کے بعد دو مگرمچھ‘قریبی جھاڑیوں میں چلے گئے تاہم حکام نے انہیں دوبارہ پکڑلیا۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس) ریاست کے ضلع نرمل میں جنگلی جانوروں کو پٹنہ سے بنگلورو لے جانے والا ٹرک الٹ گیا جس کے بعد دو مگرمچھ‘قریبی جھاڑیوں میں چلے گئے تاہم حکام نے انہیں دوبارہ پکڑلیا۔

متعلقہ خبریں
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا

عہدیداروں نے جمعرات کے روز یہ بات کہی۔ یہ واقعہ آج ضلع نرمل میں موضع منڈی گٹہ کے قریب قومی شاہراہ 44پر پیش آیا۔ پٹنہ کے سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک سے جنگلی جانوروں کو ٹرک کے ذریعہ بنیرگٹا نیشنل پارک بنگلورومنتقل کیاجارہا تھا کہ ضلع نرمل میں یہ ٹرک الٹ گیا۔

اس ٹرک میں 8 مگرمچھ‘ دو ہاتھی‘ دو سفیدشیر اور دیگر جانورموجود تھے۔ ٹرک‘ سمنٹ کے پلرس سے ٹکرانے کے بعد سڑک کے بازوجنگل میں الٹ گیا۔ بتایاجاتا ہیکہ سمنٹ کے پلرس سے ٹکرانے کے بعد ٹرک‘ ڈرائیور کے قابوسے باہرہوگیا اور الٹ گیا۔ اس حادثہ کے بعد 2 مگرمچھ جھاڑیوں میں چلے گئے مگر انہیں دوبارہ پکڑلیاگیا۔

پولیس اور محکمہ جنگلات کے عہدیدارفوری مقام حادثہ پہنچے اور تمام جنگلی جانوروں کو دوبارہ پکڑلیا اور ان جانوروں کو ٹرک میں دوبارہ منتقل کردیا۔ حادثہ کے بعد جنگلی جانور کے نہ بھاگنے پر عہدیداروں نے راحت کی سانس لی۔ پولیس اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی فوری کاروائی نے بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔

دونوں شیر‘ اپنے پنجروں میں محفوظ ہیں۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے پولیس کی مدد سے امکانی خطرہ سے نمٹنے کے لئے پورے علاقہ کو گھیرلیا اور اس علاقہ کو محفوظ بنالیا۔ حکام نے ٹرک کو لفٹ کرنے کیلئے بڑی کرینیں طلب کرلیں۔ عہدیداروں نے بتایاکہ ٹرک میں تمام جانور محفوظ ہیں۔ عہدیداروں نے دوسرے ٹرک کا ا نتظام کیا جس میں ان جانوروں کو منتقل کردیا گیا۔بعدازاں جنگلی جانوروں کو لے کریہ ٹرک‘ بنگلور روانہ ہوگیا۔

سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک‘ کلیرنس کے بعد ہی جنگلی جانور جن میں کمیاب نسل کے انواع بھی شامل ہیں‘ مختلف زوز کو فراہم کرتا ہے۔ سنٹرل زواتھاریٹی‘ ملک کے مختلف زو میں جنگلی جانوروں کی منتقلی کی اجازت دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک پٹنہ سے نیشنل پارک بنگلورو کو جنگلی جانور لے جانی والی ایک لاری ضلع نرمل میں الٹ گئی۔

اس حادثہ کے بعد ٹرک سے دو مگرمچھ باہرنکل آئے مگرمحکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی مدد سے فوری طور پر ان دو مگرمچھوں کو دوبارہ پکڑلیاگیا۔ یہ حادثہ‘ منڈی گٹہ موضع کے قریب نرمل کے فاریسٹ چیک پوسٹ پر چہارشنبہ کے روزایک بجے شب پیش آیا۔

بتایاجاتا ہے کہ لاپرواہی سے لاری چلانے‘ ہائی وے 44پر سمنٹ کے پلرس سے ٹکرانے کے بعد لاری‘ڈرائیور کے قابوسے باہرہوگئی اور الٹ گئی۔ اس لاری میں 8مگرمچھ‘ ایک سفیدشیر کے بشمول دیگر جنگلی جانور موجود تھے۔ 8میں سے 2مگرمچھ باہرنکل پڑے مگر حکام نے انہیں دوبارہ پکڑلیا۔ ضلع ایس پی نرمل جناکی شرمیلا نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا۔