کھیل

سرفراز خان ٹسٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر سلکٹرس سے ناراض

سرفراز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ کل 45 سکنڈز کی ہے۔ اس ویڈیو میں ان کی بلے بازی کی جھلکیاں نظر آرہی ہیں۔

ممبئی: بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورہ کیلئے جہاں ایک طرف کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیاہے وہیں دوسری جانب زبردست فارم میں موجود سرفراز خان کو ٹیم انتظامیہ نے ایک بار پھر نظر انداز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

سرفراز خان کافی عرصے سے ٹیم انڈیا میں جگہ کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن سلیکٹرز انہیں موقع نہیں دے رہے ہیں۔ 25 سالہ سرفراز خان نے ٹسٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اشاروں میں بی سی سی آئی پر اپنا غصہ نکالا ہے۔

 سرفراز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ کل 45 سکنڈز کی ہے۔ اس ویڈیو میں ان کی بلے بازی کی جھلکیاں نظر آرہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے منظر ہے گانے کو پس منظر میں رکھا ہے۔ ساتھ ہی سرفراز نے کیپشن میں One Love لکھا۔

 ایسے میں خیال کیاجا رہاہے کہ سرفراز خان ٹیم میں اپنا انتخاب نہ ہونے کی وجہ سے ناراض ہیں۔ انہوں نے تصویر پر جو گانے لگائے ہیں اس کے بول یہ ہیں، مقصد ہر حال میں حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز خان کو نظرانداز کیے جانے سے ہندوستانی ٹیم کے سابق عظیم کپتان سنیل گواسکر بھی مایوس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز خان گزشتہ تین سیزن میں 100 کے آس پاس ہیں۔ اسے ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مزید کیا کرنے کی ضرورت ہے؟

ہوسکتا ہے کہ اسے آخری پلیئنگ 11 میں جگہ نہ ملے لیکن اسے ٹیم میں منتخب ہونا چاہیے تھا۔ اگر ہم سرفراز خان کی فرسٹ کلاس کارکردگی کی بات کریں تو انہوں نے مجموعی طورپر 37 میچ کھیلتے ہوئے 79.65 کی اوسط سے 3505 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ سرفراز کی فرسٹ کلاس میں 13 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں ہیں۔

a3w
a3w