حیدرآباد

اقراء مشن ہائی اسکول و جونیر کالج میں "تحریکِ آزادی کے گمنام سپاہی” کے عنوان سے منفرد نمائش کا انعقاد

اسکول کے طلباء و طالبات نے ان مجاہدین آزادی پر تحقیق کرتے ہوئے ان کے حالاتِ زندگی پر دس لائنز تحریر کیں اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ یہ ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: اقراء مشن ہائی اسکول و جونیر کالج نواب صاحب کنٹہ، جہاں نما میں ایک منفرد نمائش بعنوان "تحریکِ آزادی کے گمنام سپاہی” کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نمائش میں تقریباً 150 ایسے مجاہدین آزادی کے کارنامے پیش کیے گئے جنہیں تاریخ کے اوراق میں فراموش کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اسکول کے طلباء و طالبات نے ان مجاہدین آزادی پر تحقیق کرتے ہوئے ان کے حالاتِ زندگی پر دس لائنز تحریر کیں اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ یہ ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

اس نمائش کا افتتاح بہادر پورہ کے رکن اسمبلی جناب محمد مبین نے انجام دیا۔ ان کے ہمراہ مقامی بلدیاتی کارپوریٹر جناب مقتدر بابا اور مہمانِ خصوصی جناب عبد الحنان بھی موجود تھے۔ دیگر معزز ارکان اور مختلف اسکولوں کے لیڈران نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں جناب محمد مبین نے طلباء و طالبات کی محنت و ریسرچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایسے پروگرام نہایت اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ مسلم مجاہدین آزادی کے کارنامے بڑی حد تک نظر انداز کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اسکول کے انتظامیہ کی بھی تعریف کی اور بہترین کارکردگی انجام دینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر محمد ساجد علی نے پروگرام کا انتظام و انصرام کیا جبکہ وائس پرنسپل جناب محمد صفدر علی اور جناب محمد شجاعت علی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز مولانا محمد آصف حسامی (انچارج شعبہ عربک و اسلامیات) کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور اختتام جناب محمد شجاعت علی کے شکریہ پر۔

نمائش میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور طلباء کی معلومات و محنت کو سراہا۔
شرکاء نے امید ظاہر کی کہ دیگر تعلیمی ادارے بھی اس طرز پر نمائشوں کا اہتمام کریں تاکہ تحریکِ آزادی کے گمنام سپاہیوں کو یاد رکھا جا سکے۔